معروف مؤرخ اور ایوارڈ یافتہ صحافی پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کر گئے
👁️ 172 بار دیکھا گیا
معروف مؤرخ اور ایوارڈ یافتہ صحافی پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کر گئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایوارڈ یافتہ معروف تاریخ دان، پروفیسر اور صحافی ڈاکٹر مہدی حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر مہدی حسن کی عمر 85 سال تھی اور وہ پاکستان کے بائیں بازو کے صحافی، میڈیا مؤرخ، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں صحافت، ابلاغ عامہ کے ڈین اور پنجاب یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ کے پروفیسر تھے، ان کا تدریسی کیریئر 50 سالوں پر محیط تھا۔
انہوں نے شاندر کیریئر کے دوران انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ پاکستان کی ان ممتاز شخصیات میں سے ایک تھے جنہیں سیاسی تجزیے میں مہارت حاصل تھی اور وہ مختلف ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز سے بھی بطور مبصر وابستہ رہے۔
انہوں نے تاریخ، صحافت، ابلاغ عامہ اور سیاسی جماعتوں پر بہت سی کتابیں تصنیف کیں، ان کی کتاب ‘دی پولیٹیکل ہسٹری آف پاکستان’ کو صحافی اور پروڈیوسر بطور حوالہ استعمال کرتے ہیں۔
ایک طویل عرصے تک انسانی حقوق کے کارکن اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی گورننگ کونسل کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر مہدی حسن نے اس موضوع پر بہت سے مقالے لکھنے کے ساتھ ساتھ متعدد سیمینارز میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے جامعہ پنجاب سے ابلاغ عامہ میں پی ایچ ڈی کیا تھا اور 1990 میں بولڈر کی یونیورسٹی آف کولوراڈو میں فلبرائٹ اسکالر تھے جس میں ان کی تحقیق کا موضوع ‘امریکی ذرائع ابلاغ میں تیسری دنیا کے ممالک کی کوریج’ تھا، انہوں نے امریکا اور پاکستان میں کئی تحقیقی مقالے بھی شائع کیے۔
ڈاکٹر مہدی حسن صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے اور انہوں نے 67-1961 تک پاکستان پریس انٹرنیشنل کے سب ایڈیٹر اور رپورٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، اس دوران پانچ مرتبہ وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدے دار بھی منتخب ہوئے۔
وہ 1960 کی دہائی سے ریڈیو پاکستان اور پاکستانی ٹیلی ویژن سے بطور نیوز مبصر اور تجزیہ کار وابستہ رہے اور وائس آف امریکا، بی بی سی نیوز، ڈوئچے ویلے سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی میڈیا ادارے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ان کی قیمتی آرا لیتے رہتے تھے۔
ڈاکٹر مہدی حسن فوٹوگرافی کا شوق رکھتے تھے اور یہ شوق ہی تھا کہ جو انہیں 1965 کی جنگ کے دوران لاہور میں محاز جنگ تک لے گیا تھا حالانکہ وہ پیشہ ور فوٹوگرافر نہیں تھے۔
پاکستان میں صحافت کے لیے ان کی خدمات کے صلے میں انہیں صدر پاکستان نے 2012 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
مرحوم نے پسماندگان میں اہلیہ رخشندہ حسن، بیٹے، نواسے، بھائی، بھانجیاں، بھانجے اور ہزاروں طالب علم چھوڑے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد و 2 شہری ہلاک
13/November/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایران : جوہری پالیسی پر سخت گیر مؤقف زور پکڑنے لگا، مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے علیحدگی پر غور کا مطالبہ
13/November/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
لندن : ایرانی انٹیلی جنس کے لیے نگرانی کرنے والے دو شہری مجرم قرار، صحافیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
12/November/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا امکان مسترد، جے ڈی وینس کو مذاکرات کے بجائے ڈیموکریٹ ریاستوں پر توجہ دینے کی ہدایت
12/November/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مستونگ : سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک
12/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی
12/November/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26461 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11989 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9367 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7631 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5626 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C