مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 3 ماہ مکمل
👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 3 ماہ مکمل
سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور کرفیو کو (90 روز) 3 ماہ مکمل ہو گئے، کشمیریوں کے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مواصلاتی رابطے اب بھی منقطع ہیں۔
گزشتہ روز مسلسل 13 ویں جمعے بھی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دی گئی۔
مقبوضہ وادی میں مظاہرے بھی ہوئے، جن کے دوران بھارتی فورسز کی شیلنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔
بھارت کے دورے پر آئی ہوئی جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی کہہ دیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال اچھی نہیں، اسے ہر صورت تبدیل ہونا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سمیت بڈگام، گاندر بل، اننت ناگ، پلوامہ، کلگام، شوپیاں اور بارہ مولا میں متعدد کشمیری کرفیو توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کےحق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین پر بھارتی فوج کی آنسو گیس شیلنگ اور پیلٹس گنوں کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ وادی میں 90 روز سے جاری بھارتی کرفیو لرز لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل ہے، خوراک اور دواؤں کی قلت ہے۔
بھارتی قابض انتظامیہ نے 5 اگست سے اب تک مسلسل 13 ویں جمعے بھی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔
دوسر ی جانب دورۂ بھارت پر موجود جرمن چانسلر انجیلا مرکل نےمقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کی موجودہ صورتِ حال غیر مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی خطے میں لاک ڈاؤن اتنے لمبے عرصے تک جاری نہیں رکھا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کو ہر صورت تبدیل ہونا چاہیے، مقبوضہ وادی میں طویل لاک ڈاؤن کو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جاسکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C