مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 20واں روز، ایک خاتون شہید، 10 ہزار سے زائد کشمیری گرفتار
👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 20واں روز، ایک خاتون شہید، 10 ہزار سے زائد کشمیری گرفتار
سرینگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی پابندیاں 20 ویں روز بھی جاری ہیں، مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، کرفیو اور پابندیوں کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے، سڑکوں پر خار دار تاریں بچھا کر ٹریفک معطل کردی گئی ہے۔
کشمیریوں کے حقوق چھیننےکے بعدمقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی پابندیاں مسلسل 20ویں روز بھی جاری ہیں، مواصلاتی رابطے منقطع ،کرفیو اور پابندیوں کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے۔
سڑکوں پر قابض بھارتی فورسز کی نفری بدستور تعینات ہے، احتجاج سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے سڑکیں خار دار تاریں بچھا کر بلاک کر رکھی ہیں۔
وادی میں لاک ڈاؤن سے دواؤں اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہوگئی ہے، احتجاج روکنے کےلیے اب تک 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کا کام سب ختم ہوچکا ہے، زندگی ختم ہوگئی ہے، اسکول بند ہیں، حالات ٹھیک نہیں ہیں، سب اپنے گھروں میں بند ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد نے احتجاج اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ مارچ کیا جس میں سینکڑوں خواتین بھی شامل تھیں۔
احتجاجی مارچ میں شریک مظاہرین نے مودی سرکار کے ظلم کے خلاف نعرے لگائے، اس موقع پر بزدل بھارتی فوج نے ان پر شیلنگ کی اور پیلٹ گنوں سے حملے کیےجس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔گھر میں آنسو گیس کا شیل گرنے سے ایک خاتون بھی شہید ہوگئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9097 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C