ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا: امریکی صدر
👁️ 132 بار دیکھا گیا
ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا: امریکی صدر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ سنایا جارہا ہے، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی پاکستان سے گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
After a ten year search, the so-called “mastermind” of the Mumbai Terror attacks has been arrested in Pakistan. Great pressure has been exerted over the last two years to find him!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 17, 2019
انہوں نے لکھا ’ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی دہشتگرد حملوں کا نام نہاد ’ ماسٹر مائنڈ‘ پاکستان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ 2 برس سے پاکستان پر اس کی گرفتاری کیلئے شدید دباﺅ ڈالا جارہا تھا۔‘
خیال رہے کہ آج دن کو پنجاب کے کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا ہے۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی ضمانت کے سلسلے میں گوجرانوالہ جارہے تھے۔
حافظ سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت قبل اَز گرفتاری کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔
حافظ سعید کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ حافظ سعید نے منگل کو ایک مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری بھی کرائی تھی۔
انہیں گرفتاری کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں ان کا 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C