موغادیشو میں ہوٹل پر حملہ، 8 افراد ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
موغادیشو میں ہوٹل پر حملہ، 8 افراد ہلاک
موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت میں صدارتی محل کے نزدیک ایک ہوٹل میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں وزیر ماحولیات بال بال بچ گئے تاہم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کا علاقہ اُس وقت میدان جنگ بن گیا جب وہاں قائم ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔
#BREAKING Eight civilians killed in Somalia militant hotel siege: police spokesman pic.twitter.com/zWU1mdZq2f
— AFP News Agency (@AFP) November 28, 2022
مسلح افراد نے پہلے دو دھماکے کیے اور پھر ہوٹل میں داخل ہوکر مہمانوں کو یرغمال بنالیا۔ صدارتی محل کے نزدیک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر وزرا اور اہم سرکاری شخصیات اسی ہوٹل میں مقیم ہوتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کا محاصرہ کرلیا۔ اہلکاروں اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 12 گھنٹے تک جاری رہا۔ گولیاں صدراتی محل کے نزدیک بھی گریں۔
صومالیہ کی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے بعد ہوٹل کا قبضہ واگزار کروا کر مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا جن میں وزیر ماحولیات بھی شامل ہیں جو اغوا کاروں کا مرکزی نشانہ تھے۔
حملے میں 4 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور کتنے تھے اور حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھا اور کیا کوئی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد وزیر ماحولیات نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ صومالی حکومت نے حملے کی ذمہ داری الشباب پر عائد کی ہے جو اس سے قبل بھی ایسی کئی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C