مولانا فضل الرحمٰن سے دہشت گردوں کی طرح نمٹیں گے: صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال
👁️ 71 بار دیکھا گیا
مولانا فضل الرحمٰن سے دہشت گردوں کی طرح نمٹیں گے: صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اگر گڑبڑ کی تو دہشت گردوں کی طرح نمٹیں گے۔
سنٹرل ماڈل اسکول سمن آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن مذہب بیچ کر اسلام آباد خریدنے چلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا نے مارچ کیا تو سہولتیں دیں گے، لیکن ڈنڈا برداروں کے ساتھ نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے اور نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بے روزگار ہوگئے تو ڈنڈا برداروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف چل پڑے ہیں، کشمیر کا مسئلہ پہلے بھی ان کی وجہ سے بگڑا، اب بھی اس تحریک کو ختم کرنے کیلئے وہ متحرک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن صرف مارچ کرنا چاہتے ہیں تو سہولتیں دیں گے، اگر گڑبڑ کی تو دہشت گردوں کی طرح نمٹیں گے۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتے، عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی ڈیل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ اساتذہ کی عزت و احترام پر کبھی حرف نہ آنے دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C