مہسا امینی اور ہزاروں مظاہرین کی ہلاکتیں ایران کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں، امریکہ
👁️ 436 بار دیکھا گیا
مہسا امینی اور ہزاروں مظاہرین کی ہلاکتیں ایران کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں، امریکہ
تہران/واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایران میں پولیس حراست کے دوران ہلاک ہونے والی 22 سالہ مہسا امینی کی تیسری برسی کے موقع پر متاثرین اور مظاہرین کے لواحقین نے عالمی رہنماؤں کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں تہران کے خلاف فوری بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے دستخط کنندگان نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ عالمی پالیسیوں نے ایرانی حکومت کو مزید طاقتور اور جری بنا دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ’’ایرانی عوام نے آزادی کے لیے خون بہایا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اپنی سلامتی کے لیے عملی قدم اٹھائے۔‘‘
یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں ایران کی نام نہاد اخلاقی پولیس نے مہسا امینی کو حجاب قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا، تاہم وہ حراست کے دوران ہلاک ہوگئیں۔ ان کی موت کے بعد ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک اٹھی جسے ’’خواتین، زندگی، آزادی‘‘ کے نعرے سے جانا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایرانی حکام کی کریک ڈاؤن کارروائیوں کے دوران کم از کم 551 مظاہرین، بشمول 68 بچے، ہلاک اور ہزاروں گرفتار ہوئے۔
معروف ایرانی فلم ساز جعفر پناہی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مہسا امینی کی موت نے سب کچھ بدل دیا۔ ’’گلی وہی نہیں رہی، شہر وہی نہیں رہا، ہم وہی لوگ نہیں رہے۔ عوام کے خون اور سینکڑوں لاشوں نے سب کچھ غیر معمولی کر دیا ہے۔‘‘
دوسری جانب امریکہ نے بھی مہسا امینی کی برسی پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کی سخت مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان تھامس ٹومی پیگوٹ نے بیان میں کہا کہ ’’ہم مہسا امینی کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی نوجوان زندگی اسلامی جمہوریہ نے چھین لی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’ان کا قتل اور ہزاروں دیگر مظاہرین کی ہلاکتیں اسلامی جمہوریہ کے انسانیت کے خلاف جرائم کا ثبوت ہیں۔ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کے مظالم پر احتساب اور انصاف کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔‘‘
پیگوٹ نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جو عزت اور بہتر زندگی کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھے گا تاکہ اسے اپنے عوام اور پڑوسیوں کے خلاف اقدامات پر جواب دہ بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C