میانمار فوج نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی، امریکا
👁️ 60 بار دیکھا گیا
میانمار فوج نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کی ظلم و زیادتی کو باضابطہ طورپر نسل کشی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس سے میانمار کی فوجی جنتا پر بین الاقوامی دباو میں اضافہ ہوگا۔
ایک امریکی عہدیدار نے اتوار کے روز بتایا کہ امریکہ نے میانمار میں فوج کی جانب سے روہنگیا نسلی اقلیتوں کے خلاف طویل مدت سے جاری تشدد اور ظلم و زیادتی کو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن پیر کے روز واشنگٹن میں ہولوکاسٹ میوزیم میں اپنے خطاب کے دوران باضابطہ طور پر اس کا اعلان کریں گے۔ اس میوزیم میں ‘برما کا نسل کشی کا راستہ’ کے عنوان سے تصویروں کی ایک نمائش منعقد کی جارہی ہے جس میں میانمار میں روہنگیاوں کے استحصال کو پیش کیا جائے گا۔
انٹونی بلنکن نے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشیا کے دورے کے دوران کہا تھا کہ امریکہ اس بات پر ‘بہت سنجیدگی سے ‘غور کر رہا ہے کہ آیا روہنگیا کے ساتھ سلوک ‘نسل کشی’ ہو سکتا ہے۔
بدھ مت اکثریتی ملک میانمار کے راکھین صوبے میں سن 2017 میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو جان بچانے کے لیے دوسرے ملک میں فرار ہونا پڑا تھا۔
اس وقت تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لے رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل کیا گیا، عورتوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور ان کے گھروں کو لوٹ لیا گیا۔ ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں بھی یہ کیس نسل کشی کے مقدمے کے طور پر زیرسماعت ہے۔
نسل کشی قرار دینے کا مطلب کیا ہے؟
نسل کشی قرار دینے کا یہ قطعی مطلب نہیں کہ میانمار کے خلاف لازمی طور پر تادیبی کارروائیاں کی جائیں گی۔
روہنگیاوں کے خلاف ہولناک مہم کی وجہ سے میانمار کی فوجی قیادت کے خلاف پہلے سے ہی بہت ساری پابندیاں عائد ہیں۔ان میں سے بعض پابندیاں تو اس وقت سے عائد ہیں جب فوجی جنتا نے اقتدار پر قبضہ بھی نہیں کیا تھا۔
نسل کشی کے باضابطہ اعلان کے بعد بعض امداد محدود کی جاسکتی ہیں اور کچھ نئے جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔ واشنگٹن کو امید ہے کہ اس کے فیصلے سے فوجی جنتا کو جوابدہ قرار دینے کی بین الاقوامی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا کہ” اس سے ان (فوجی جنتا) کے لیے روہنگیاوں کا استحصال کرنا مشکل ہوجائے گا۔”
امریکی اقدام کی تعریف
حقوق انسانی کے لیے سرگرم گروپ ریفیوجیز انٹرنیشنل نے امریکہ کے اقدام کی تعریف کی ہے۔ گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا، “امریکہ کی جانب سے میانمار میں نسل کشی کا اعلان ایک خوش آئند اور نہایت معنی خیز قدم ہے۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے انصاف کے عزم کی ایک علامت بھی ہے جو آج بھی فوجی جنتا کی زیادتیوں کا سامنا کررہے ہیں۔”
امریکی کانگریس کے رکن سین جیف مرکلی نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، “میں جو بائیڈن انتظامیہ کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے روہنگیاوں کے خلاف ہونے والے مظالم کو بالآخر نسل کشی کے طور پر تسلیم کیا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C