میرا سیاست سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، مولانا طارق جمیل
👁️ 86 بار دیکھا گیا
میرا سیاست سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، مولانا طارق جمیل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرا سیاست سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی طرح حکمرانوں اور سیاستدانوں کو بھی احکامات خداوندی پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دینے کیلئے تبلیغ کا تعلق ضروری ہے اور یہ تعلق نیا نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار مولانا طارق جمیل نے اپنے حوالے سے اس تاثر پر مبنی عوامی ردعمل کی ایک خبر ’مولانا طارق جمیل کے معتقدین اب ان کے ناقدین بنتے جا رہے ہیں‘ کے بعد کیا جو گزشتہ روز جنگ اخبار میں شائع ہوئی تھی۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ 1992 سے جاری ہے، 1997 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر میں نے ان کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزرا سے ’’تبلیغی خطاب‘‘ کیا تھا، اس کے علاوہ بھی اس ضمن میں ان سے ملاقاتیں اور رابطے رہے ہیں۔
معروف اسکالر کے مطابق 1992 میں اس وقت قائم مقام صدر وسیم سجاد سے بھی ایوان صدر میں ملاقاتیں رہیں اور اب سابق وزیراعظم عمران خان سے جو ملاقاتیں ہوئیں وہ بھی اسی سلسلے میں تھیں۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم ریاست مدینہ کی بات کی تو خوشی ہوئی، وہ ملاقات اسی سلسلے میں تھی، 27 ویں کی شب بھی انہوں نے دعائے شب کے لیے دعوت دی تھی اس لیے بنی گالہ گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ معتقدین اور ناقدین کا معاملہ یہ ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ہم اختلاف رائے کرنے اور سننے کی برداشت سے بھی عاری ہو چکے ہیں، پہلے سیاست میں فریق سے اختلاف کو مخالفت کہا جاتا تھا اور اب بات نفرت تک جاپہنچی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز روزنامہ جنگ میں شائع کی جانے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں ناقدین کی آراء، ان کے احترام کے باوجود ان پر تنقید اور ان کی متاثر کن شخصیت کے اعتراف کے ساتھ ساتھ محبتوں میں کمی کا احساس بتدریج تیزی سے بڑھا ہے اور وہ حلقے اور طبقات جو ان سے مسلکی اختلاف رکھنے کے باوجود ان کے گرویدہ تھے اب ان سے قدرے لاتعلق ہوتے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C