14/November/2019

ن لیگ کے 100 ارکان پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفٰی دے دیا

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ن لیگ کے 100 ارکان پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفٰی دے دیا

ن لیگ کے 100 ارکان پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفٰی دے دیا

لاہور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنائے جانے پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے احتجاجاً قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ماضی کی روایت کی برقرار رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے تاہم 14 ماہ گزرنے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان، اقبال گجر اور ذیشان رفیع نے 100 ارکان کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیئے۔

استعفے پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما ملک ندیم کامران نے کہا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر کی، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے کے پیچھے وزیر اعظم کی مداخلت ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C