12/November/2025

نئی دہلی دھماکہ: 13 افراد ہلاک، 20 زخمی، لال قلعہ سیاحوں کیلئیے بند، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ جاری

👁️ 246 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نئی دہلی دھماکہ: 13 افراد ہلاک، 20 زخمی، لال قلعہ سیاحوں کیلئیے بند، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ جاری

نئی دہلی دھماکہ: 13 افراد ہلاک، 20 زخمی، لال قلعہ سیاحوں کیلئیے بند، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ جاری

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب پیر کی شام کو ہونے والے کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کے بعد دہلی سمیت بھارت کی کئی دیگر ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، تاریخی لال قلعہ کو کم از کم تین دن کے لیے سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز فورنزک ٹیموں، دہلی پولیس، این آئی اے اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، تفتیش ابھی جاری ہے اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ منصوبہ بند حملہ تھا یا حادثاتی طور پر ہوا، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا جب ایک روز قبل جموں و کشمیر کی پولیس نے دہلی سے متصل ریاست ہریانہ کے فرید آباد میں دو رہائشی عمارتوں سے تقریباً 350 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا دونوں واقعات کا تعلق ہے یا نہیں، بعض افراد کو کشمیر میں حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

 

پولیس کمشنر ستیش گولچہ کے مطابق شام 6.52 بجے کے قریب ایک سست رفتار گاڑی سرخ بتی پر رکی، اس گاڑی میں دھماکہ ہوا جس سے قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے اور بعض اطلاعات میں کشمیری عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ 

 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھوٹان کے دورے کے دوران بولے کہ دہلی دھماکے کے پیچھے سازش کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور وہ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ہلاکت خیز دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تفتیشی ایجنسیاں فوری اور مکمل انکوائری کر رہی ہیں اور ذمہ داروں کو کسی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ 

 

بھارت اور پاکستان کی سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر برطانیہ میں کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر متعدد علاقوں کے لیے سفر پر پابندی کی ایڈوائزری جاری کی ہے، واہگہ اٹاری بارڈر کراسنگ پہلے سے بند ہے جبکہ ریاست منی پور میں بھی سفر پر پابندی اور حفاظتی اقدامات نافذ ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C