نئی دہلی: کار بم دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، این آئی اے
👁️ 199 بار دیکھا گیا
نئی دہلی: کار بم دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، این آئی اے
نئی دہلی (نمائندہ ڈیلی اردو) بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کا تعلق بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے ہے۔
بھارتی قومی انسدادِ دہشت گردی ایجنسی این آئی اے نے اتوار کے روز بتایا کہ عامر رشید علی نامی شخص کو نئی دہلی سے حراست میں لیا گیا، جس کے نام پر وہ گاڑی رجسٹرڈ تھی جسے دھماکے میں استعمال کیا گیا۔
پیر کو دارالحکومت کے قدیم علاقے اولڈ دہلی میں تاریخی لال قلعہ کے قریب ایک مصروف میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بھارتی دارالحکومت میں 2011ء کے بعد پہلا خودکش حملہ تھا۔
این آئی اے کے مطابق حملہ آور اور اس کا ساتھی دونوں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں حالیہ دنوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے کہا کہ عامر رشید علی نے کار کی خریداری میں مدد کی، جسے بعد میں بارودی مواد (IED) سے بھری گاڑی کے طور پر استعمال کیا گیا۔
حملے کے ڈرائیور کی شناخت عمر النبی کے طور پر کی گئی، جو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کا رہائشی اور ریاست ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں جنرل میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔
این آئی اے نے عمرالنبی کی ایک اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں 10 بے گناہ افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔ اسپتال کے اہلکاروں کے مطابق کل 12 افراد ہلاک ہوئے، تاہم یہ واضح نہیں کہ عمر النبی بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں یا نہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حملے کو "سازش" قرار دیا اور حملہ آوروں، ان کے ساتھیوں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C