نائجیریا میں داعش جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ، سات اہلکار ہلاک
👁️ 333 بار دیکھا گیا
نائجیریا میں داعش جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ، سات اہلکار ہلاک
ابوجا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) نائجیریا کے شمالی علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے کم از کم سات فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ جمعہ کی صبح نگمدو گاؤں میں کیا گیا، جو بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوگوری سے تقریباً 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔
’اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس‘ (ISWAP) کے عسکریت پسندوں نے راکٹ لانچرز اور بارودی مواد سے لیس ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جس میں چار فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ حملہ انتہائی منظم تھا۔ فوج کی طرف سے چھ ہلاکتوں اور چھ زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
نائجیریا کی فوج نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو پسپا کر دیا گیا اور قریبی فوجی اڈے سے کمک بھی پہنچائی گئی۔ حملے کے بعد میدوگوری اور داماتورو کو جوڑنے والی 120 کلومیٹر طویل شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تاکہ سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا جا سکے۔
فوج نے 2019 ء سے چھوٹے فوجی اڈے بند کر کے بڑے اور محفوظ ’’سپر کیمپ‘‘ قائم کیے ہیں، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے دیہی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت آسان ہو گئی ہے اور مسافروں کے اغوا کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ISWAP اور بوکو حرام کی جانب سے حالیہ دنوں میں حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس شورش نے شمال مشرقی نائجیریا میں تقریباً 20 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور یہ تشدد پڑوسی ممالک تک پھیل چکا ہے، جس کے خلاف علاقائی فوجی اتحاد سرگرم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C