06/June/2021

نائیجیریا میں دہشت گردوں کا حملہ، 88 شہری ہلاک

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نائیجیریا میں دہشت گردوں کا حملہ، 88 شہری ہلاک

نائیجیریا میں دہشت گردوں کا حملہ، 88 شہری ہلاک

لاگوس (ڈیلی اردو) افریقی ملک نائیجیریا میں دہشت گردوں کے حملوں میں 88 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ حملہ نائیجیریا کی ریاست کیبی کے 8 دیہاتوں میں کیا گیا اور اس دوران لوگوں کو قتل کیا گیا جبکہ ان کی املاک لوٹ لی گئیں۔

کیبی کے گورنر ابو بکر باگوڈو کا کہنا تھا کہ حملہ آور ہمسایہ ممالک نائجر اور زمفارا سے آئے تھے اور انہوں نے فصلوں کو تباہ کردیا جبکہ مویشی ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ مسلح افراد کی جانب سے حالیہ برسوں میں نائیجیریا کی شمالی سرحد پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ سال دسمبر سے اب تک مسلح افراد اس علاقے میں مختلف حملوں کے دوران 8 سو سے زائد اسکول کے طلبہ کو اغوا کرچکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C