نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید، 17 زخمی
👁️ 133 بار دیکھا گیا
نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید، 17 زخمی
نابلس (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا قصبے کے جبل العرمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے ایک فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔نوجوان
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جبل العرمہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی غاصبانہ قبضے کی سازش کیخلاف دھرنا دینے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور سترہ زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 15 سالہ محمد عبدالکریم حمایل شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
تشعر اليونيسف بالصدمة إزاء التقارير التي تفيد بأن صبيًا يبلغ من العمر 15 عامًا قد قُتل بالرصاص اليوم في اشتباكات جنوب #نابلس في #الضفة_الغربية. لا ينبغي أبدا استخدام الذخيرة الحية بالقرب من المدنيين، لأن هذا يعرض #الأطفال للخطر. يجب دائمًا حماية الأطفال من العنف. #الطفل_هو_طفل https://t.co/Tog1OKh5Bd
— UNICEF Palestine (@UNICEFpalestine) March 11, 2020
اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور ڈیڑھ درجن فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور ساتھ ہی آنسوگیس کی شیلنگ کے لیے ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C