نقیب اللہ قتل کیس : راؤ انوار کو آخری مہلت مل گئی ، اس کے بعد کیا ہوگا؟جانئے
👁️ 49 بار دیکھا گیا
نقیب اللہ قتل کیس : راؤ انوار کو آخری مہلت مل گئی ، اس کے بعد کیا ہوگا؟جانئے
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزمان کے وکلا کو دلائل آخری مہلت دے دی۔
جسٹس آفتاب گورڑ اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نقیب اللہ کے والد اور جرگہ عمائدین عدالت پہنچے جب کہ سابق ایس ایس پی ملیر ملزم راؤ انوار پیش نہیں ہوئے۔ عامر منسوب نے موقف اپنایا کہ ملزم راؤ انوار پیش نہیں ہوسکتے مہلت دی جائے۔
مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزمان کی طرف سے گواہوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزمان کی جانب سے گواہوں کی جان کو خطرہ ہے، راؤ انوار اور دیگر ضمانتیں منسوخ کرکے جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آخری مہلت دیتے ہوئے 14 مئی کو ہر صورت دلائل دینے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے بعد محمد خان محسود نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ راؤ انوار کو اس کی اپنی پولیس مجرم قرار دے چکی ہے۔ اس کے باوجود ملزم کھلے عام گھوم رہا ہے۔ میں شہید کے بچوں کا حق لینے سفر کرکے آتا ہوں لیکن انصاف نہیں مل رہا۔
واضح رہے کہ مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے راؤ انوار و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار و دیگر کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C