نوازشریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف فیصلے درست، پرویزمشرف کیخلاف آیا تو غلط کیسے ہوا: میاں افتخار حسین
👁️ 61 بار دیکھا گیا
نوازشریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف فیصلے درست، پرویزمشرف کیخلاف آیا تو غلط کیسے ہوا: میاں افتخار حسین
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ ایک عدالتی فیصلے کو عدالت ہی تبدیل کرسکتی ہے جس کیلئے آئینی و قانونی راستہ موجود ہے۔ پرویزمشرف ایک ریٹائرڈ آرمی چیف ہیں جو ایک سیاسی جماعت کے سربراہ تھے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی طرح ان کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ اس فیصلے پر شاید ہی عمل ہو لیکن فیصلے سے تاریخ بن گئی ہے۔
امان گڑھ میں تحصیل نوشہرہ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ ملک کیلئے قربانی دینے والوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے صرف عمران خان کو خوش کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں دیوار سے لگایا، شفاف انتخابات ہوتے تو آج صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ہوتی۔ ایک نشست جیتنے والے کو پورا ملک جھولی میں دے دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان میں ایک حلقہ کھولا گیا تو 52ہزار جعلی ووٹ نکل آئے۔ اگر اسی طرح شفاف تحقیقات ہو تو سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کی حقیقت سب پر آشکارا ہوجائیگی۔
پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ مشرف کے خلاف سے زیادہ بیانات عمران خان کے ہیں جب وہ اپوزیشن میں تھے تو مشرف پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کرتے تھے، انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا لیکن یوٹرن خان نے اس معاملے پر بھی یوٹرن لیا۔ انہی عدالتوں نے تین بار وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونیوالے نوازشریف کو گھر بھیجا، یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا، تو آج ایک سابق آرمی چیف جو سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،کے خلاف فیصلے دینے پر اتنا واویلا کیوں مچایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگوں کے دوران عوام فوج کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اس ملک میں انصاف کیلئے ضروری ہے کہ آئین کی بالادستی اور انصاف پر مبنی فیصلے ہو، عوام کو انصاف ملے تو ہر ادارے کو ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک میں کسی طاقتور یا کمزور کا تصور جنم نہ لے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے چار مطالبات آج بھی موجود ہیں، گذشتہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، وزیراعظم اسی انتخابات کا نتیجہ ہیں اور انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔ نئے شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی کرائی جائے۔ آئین کی بالادستی بھی ہمارا مطالبہ ہے، آئین میں ہر ادارے کے اختیارات متعین ہیں اور اسی دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو ماننا ہوگا۔
میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے جو مئوقف اپنایا اس کو آج کئی دہائیوں بعد مانا جارہا ہے ،ہم اس ملک کے باشندے ہیں اور ملک کے نظام کو مضبوط کرنے کیلئے روز اول سے کوششیں کررہے ہیں، ہم کسی بھی الزام یا دھمکی سے ڈرنے والے نہیں۔پہلے ہی بتایا تھا کہ افغانستان میں دخل اندازی نہ کریں، بعد میں اپنے لوگ یہ حقیقت مان چکے ہیں۔ہم نے افغان جنگ کو روس اور امریکا کی جنگ کہی تھی لیکن باچاخان کی بات کو چالیس سال بعد ماننے والوں نے اس وقت انہیں ایجنٹ کا خطاب دیا تھا۔ آج ہم ایک بار پھر متنبہ کررہے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں جنکے خلاف اگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو خدانخواستہ یہ خطہ ایک نئی جنگ کی طرف جائیگا۔ دہشت گرد ختم نہیں ہوئے بلکہ خاموش ہوگئے ہیں، بھتے لیے جارہے ہیں، اغواء کے واردات جاری ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد بنائے گئے 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ پنجاب میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ موجودہ حکومت تو انہیں ترقیاتی بجٹ میں فنڈز مختص کررہی ہے۔ اگر ان دہشت گردوں کے خلاف اب مضبوط کارروائی نہیں کی گئی تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C