نوشہرہ: توہینِ مذہب کے الزام میں نجی ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار
👁️ 172 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: توہینِ مذہب کے الزام میں نجی ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب ضلع نوشہرہ میں پولیس نے ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹر طارق خلیل کو توہین مذہب کے مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
پیر کو درج ہونے والے مقدمے میں نوشہرہ کی عدالت نے مزید تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حکام کو انتہائی محتاط انداز سے الزامات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
ضلع نوشہرہ کے تحصیل پبی میں تھانے کے ایس ایچ او سلیم خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹر پر مذہب کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں ہفتے کو پشاور سے تعلق رکھنے والے سجاد خان نامی شخص نے مقدمہ درج کرنے کی تحریری درخواست دی تھی ۔
انہوں نے بتایا کہ اس تحریری درخواست پر دو گواہوں کے دستخط بھی تھے جنہوں نے ابتدائی تحقیقات کے دوران درخواست گزار کے مؤقف کی تائید کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد اعلیٰ حکام کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ہی اس درخواست پر باقاعدہ مقدمہ درج کرکے ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
تحریری درخواست اور درج مقدمے کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹرنے مبینہ طور پر متعدد افراد کے سامنے مذہبِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ اسی بنیاد پر ان کے خلاف توہینِ مذہب کے قانون کی دفعات 295 اے اور دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس افسر سلیم خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کیس کی حساسیت کے پیشِ نظر ضلعی سطح کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم اب اس مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اس بارے میں نوشہرہ تحصیل کے پولیس افسر اسماعیل خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس کیس کی تفتیش کی جاری ہے اور مزید تفصیلات تفتیش مکمل کرنے کے بعد جاری کی جائیں گی۔
پاکستان کے اندر اور عالمی سطح پر ملک کے توہینِ مذہب سے متعلق قوانین پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے اور سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔
اندرون ملک بہت سے حلقے اس قانون کا از سر نو جائزہ لینے کے مطالبات کرتے آئے ہیں اور اقوام متحدہ کے بعض اداروں سمیت انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیمیں بھی اس قانون کی تنسیخ کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26305 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15551 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11838 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9146 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7428 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5190 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C