22/July/2022

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکار سمیت تین افراد زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکار سمیت تین افراد زخمی

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکار سمیت تین افراد زخمی

نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1550407756045496320?t=3_R8f4u_OGpIaJkRYlCvKg&s=19

پولیس کے مطابق کوڑہ خوڑ بازار میں پولیس موبائل پر دوران گشت نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل وقاص سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر گنڈاپور کے مطابق زخمیوں میں بازار کا چوکیدار انعام صوفی بھی شامل ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C