01/January/2026

نیو ایئر پر یوکرینی ڈرون حملہ: جنوبی خیرسون میں 24 افراد ہلاک، 50 زخمی، روس کا الزام

👁️ 143 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نیو ایئر پر یوکرینی ڈرون حملہ: جنوبی خیرسون میں 24 افراد ہلاک، 50 زخمی، روس کا الزام

نیو ایئر پر یوکرینی ڈرون حملہ: جنوبی خیرسون میں 24 افراد ہلاک، 50 زخمی، روس کا الزام

ماسکو (ڈیلی اردو/روئٹرز) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر یوکرین کے جنوبی خیرسون کے روس کے زیر قبضہ علاقے میں ایک ہوٹل اور کیفے پر کیے گئے ڈرون حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

 

روسی حکام کے مطابق یہ مبینہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب ہوٹل اور کیفے میں بڑی تعداد میں عام شہری سالِ نو کی تقریبات میں مصروف تھے۔ روس کے زیر قبضہ خیرسون کے گورنر ولادیمیر سالڈو نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں بچے شامل ہیں، اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

روسی وزارتِ خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے یوکرینی فوج کی جانب سے “بڑا دہشت گردانہ حملہ” قرار دیا ہے۔ وزارت کے مطابق زخمیوں میں چھ بچے شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

 

تاہم یوکرین کی مسلح افواج کی جانب سے اس روسی دعوے پر آخری اطلاعات تک کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب یوکرینی حکام ماضی میں روس پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ جاری جنگ کے دوران مختلف یوکرینی شہروں میں حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

 

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی حکام کی جانب سے حملے کے بعد جاری کی گئی تصاویر کی غیر جانبدارانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ واقعے کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو پائی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C