نیوزی لینڈ: مسلم برادری کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
👁️ 127 بار دیکھا گیا
نیوزی لینڈ: مسلم برادری کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ مسلم برادری کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ مساجد میں حملوں کو دو سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں کہا ہے کہ کوئی بھی الفاظ ان زخموں کو بھر نہیں سکتے۔
New Zealand PM Jacinda Ardern still "at a loss" over Christchurch massacre 2 years on https://t.co/I5mqpFr6BU
— Newsweek (@Newsweek) March 13, 2021
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں مرد، خواتین اور بچوں کو ہم سے چھین لیا گیا۔ الفاظ اس خوف کو ختم نہیں کر سکتے جو مسلم برادری کے دل میں بیٹھ گیا ہے۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس واقعہ سے خود کو ایک متحد قوم بنانا چاہیے۔ ایسی قوم جو ہماری تنوع پر فخر اور اسے قبول کرتی ہو اور وقت آنے پر اس کا مضبوطی سے دفاع کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ 15 مارچ کا واقعہ ہماری میراث ہوگا جس سے ہمارے دل دکھیں گے، لیکن خود کو متحد قوم بنانے کے لیے اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے، سخت سکیورٹی میں منعقد ہونے والی اس یادگاری تقریب میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے نام پکارے گئے، پولیس اور طبی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
حملے میں ہلاک ہونے والے ہارون محمود کی اہلیہ کرن منیر نے کہا کہ بہترین بدلہ یہ ہے کہ آپ دشمن کی طرح نہ بنیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C