19/December/2019

وادی نیلم: بھارتی فوج کی جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 3 زخمی

👁️ 69 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وادی نیلم: بھارتی فوج کی جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 3 زخمی

وادی نیلم: بھارتی فوج کی جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 3 زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی افواج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے دو شہری شہید، جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید، جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C