وادی پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کریں گے، احمد مسعود
👁️ 52 بار دیکھا گیا
وادی پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کریں گے، احمد مسعود
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سوویت یونین اور طالبان کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے مارے جانے والے سابق اتحاد شمالی اتحاد کے مشہور کمانڈ احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے مزاحمت کا عزم ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ وادی پنج شیر طالبان کے حوالے نہیں کریں گے۔
Afghanistan's Massoud says he will not surrender to Taliban – al-Arabiya https://t.co/CoVrcCTSaT pic.twitter.com/CMoVwgC0g4
— Reuters (@Reuters) August 22, 2021
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے کہا کہ ‘ہم نے سوویت یونین کا مقابلہ کیا تھا اور ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے’۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے احمد مسعود کو کابل کے شمال میں واقع وادی پنج شیر حوالہ کرنے کے لیے 4 گھنٹے کا وقت دیا تھا جہاں احمد مسعود کے علاوہ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح بھی موجود ہیں۔
احمد مسعود نے کہا کہ میں اپنے زیر کنٹرول علاقے کسی صورت طالبان کے حوالے نہیں کروں گا۔
مفاہمت کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغٓنستان میں امن اور سیکیورٹی کی شرط پر طالبان کو اپنے والد کا قتل معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ احمد شاہ مسعود کو 11 ستمبر 2001 سے محض چند روز قبل قتل کردیا گیا تھا اور اس وقت افغانستان میں طالبان کی حکومت تھی، جو طالبان مخالف شمالی اتحاد کے لیے بڑا نقصان تھا کیونکہ قومی اور عالمی سطح پر احمد شاہ مسعود کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی۔
کابل میں طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد احمد مسعود نے مطالبہ کیا کہ طالبان کی شراکت سے ملک میں ایک نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر طالبان نے مذاکرات سے انکار کیا تو جنگ ناگزیر ہوگی۔
قبل ازیں احمد مسعود نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘میں آج وادی پنچ شیر سے لکھ رہا ہوں اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیار ہوں’۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں مجاہدین جنگجوؤں کے ساتھ ہوں جو ایک مرتبہ پھر طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں’۔
احمد مسعود نے اپنے جنگجوؤں کے لیے امریکا سے اسلحے کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں مزید اسحلہ، بارود اور دیگر سازوسامان کی ضرورت ہے’۔
طالبان نے افغانستان کی وادی پنج شیر کے سوا دیگر تمام علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پنج شیر، طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری مرکز ہے جہاں مخالف جنگجو جمع ہوگئے ہیں۔
کابل کے شمال میں ہندوکش کے بلند پہاڑوں کے بیچ میں واقع وادی پنج شیر ماضی میں طالبان کے خلاف مزاحمت کی علامت رہی ہے جب احمد شاہ مسعود نے سوویت یونین کے خلاف جنگ اور اس کے بعد 2001 میں قتل تک طالبان اور دیگر فورسز سے محفوظ رکھا۔
دوسری جانب طالبان کے خلاف لڑنے والی فورسز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وادی پنج شیر کے قریب تین اضلاع پر طالبان سے قبضہ واپس حاصل کرلیا ہے۔
طالبان کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرنے والے وزیر دفاع جنرل بسمہ اللہ محمدی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ پنج شیز کے شمال میں واقع صوبہ بغلان میں 3 اضلاع دیہہ صالح، بانو اور پل حصار پر قبضہ کرلیا ہے۔
مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن طلوع نیوز نے مقامی پولیس کمانڈر کا حوالہ دیاتے ہوئے کہا تھا کہ بغلان میں واقع ضلع بانو مقامی فورسز کے کنٹرول میں ہے اور یہاں بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ اس پر طالبان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ اس میں کون سی قوتیں ملوث تھیں لیکن یہ واقعہ طالبان کی مخالفت کی جانب اشارہ کرتا ہے جنہوں نے برق رفتاری سے اقتدار پر قبضہ کرلیااور اس دوران انہوں نے ایک ہفتے میں افغانستان کے مرکزی شہروں کا کنٹرول بھی حاصل کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C