واشنگٹن کو ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے زیادہ فعال ہونا چاہئے، روس
👁️ 108 بار دیکھا گیا
واشنگٹن کو ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے زیادہ فعال ہونا چاہئے، روس
اقوام متحدہ (شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے بارے رکے ہوئے مذاکرات کے دوبارہ آغاز میں مدد کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے۔
لاروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجتماع کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ (امریکی) انتظامیہ درحقیقت ،جے سی پی او اے (مشترکہ جامع عملدرآمد منصوبہ) کی پس پردہ مصنف تھی، اس لئے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اس سے متعلق تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے زیادہ فعال ہونا چاہیے۔
اعلیٰ روسی سفارت کار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مشترکہ جامع لائحہ عمل کی مکمل بحالی کے لیے مذاکرات جلد از جلد شروع ہوں اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشیدگی کا شکار ہونے والے اسلحہ پر قابو پانے کے معاہدے پر بات چیت دوبارہ شروع ہو گی۔
ان مذاکرات میں ثالثی کرنے والے یورپی ممالک امریکہ کی ایران کے ساتھ معاہدےمیں واپسی چاہتے ہیں جوکہ سابقہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ختم کر دیا تھا۔
لاروف نے کہا کہ جب واشنگٹن نے اس معاہدے کو خیرآباد کہہ دیاتھا تو ایران ایک سال سے زیادہ عرصہ تک دستاویز کے مطابق نیک نیتی سے اس پر عمل کرتا رہا، انہیں امید تھی کہ امریکہ کے ہوش ٹھکانے آئیں گے اور وہ اس معاہدے پر واپس آئے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C