وانا حملے میں افغان عناصر ملوث تھے، دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 304 بار دیکھا گیا
وانا حملے میں افغان عناصر ملوث تھے، دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ دہشت گردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا، اب بھی دیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغانستان امن عمل میں شریک ہو اور اپنی سرزمین دہشت گردوں کے استعمال سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے افغان عوام کی 40 برس میزبانی کی، مگر اب وقت ہے کہ وہ اپنے ملک میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کریں۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ ایوان نے آج 27ویں آئینی ترمیم پر بڑی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، یہ ترمیم بھرپور مشاورت کے بعد آئین کا حصہ بن گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی منصوبہ وفاق کو کمزور کرے تو وہ کتنا ہی شاندار کیوں نہ ہو، پاکستان کے لیے فائدہ مند نہیں۔ ’’کالاباغ ڈیم معاشی طور پر مفید ضرور ہے مگر قومی یکجہتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،‘‘ وزیراعظم کا کہنا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت میں واضح طور پر آئینی عدالت کے قیام کا ذکر موجود ہے۔ ’’چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مشکور ہیں جنہوں نے ریونیو کیسز میرٹ پر حل کیے،‘‘ انہوں نے کہا۔
اسلام آباد کچہری حملے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔ ’’یہ ناقابلِ قبول ہے کہ ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کیے جائیں، بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں،‘‘ وزیراعظم نے دعویٰ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو چار دن کے معرکے میں شکست فاش دی گئی، نریندر مودی آج بھی بے بسی کا شکار ہے۔ ’’پاکستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔‘‘
شہباز شریف نے آخر میں کہا کہ ’’آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل دینے کے فیصلے کو قوم نے سراہا، عرفان صدیقی صرف استاد نہیں بلکہ استادوں کے استاد تھے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C