وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارت خانے کا افتتاح کردیا
👁️ 22 بار دیکھا گیا
وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارت خانے کا افتتاح کردیا
ابوظہبی (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیرِ خارجہ یائر لیپڈ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارتِ خانے کا افتتاح کر دیا ہے۔
یائر لیپڈ دو روزہ دورے پر منگل کو متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے ابوظہبی کی ایک بلند و بالا عمارت میں واقع اسرائیل کے دفتر میں فیتہ کاٹ کر سفارتِ خانے کا افتتاح کیا۔
إسرائيل معنية بالسلام مع جميع جيرانها. نحن لن نرحل إلى أي مكان. الشرق الأوسط بيتنا. نحن هنا لنبقى وندعو كل دول المنطقة أن تدرك ذلك. pic.twitter.com/Yq2rCINLKB
— יאיר לפיד – Yair Lapid (@yairlapid) June 29, 2021
اس دفتر کو اسرائیل کے عارضی سفارتِ خانے کا درجہ دیا گیا ہے۔
ישראל מעוניינת בשלום עם שכניה. עם כל שכניה. אנחנו לא הולכים לשום מקום. המזרח התיכון הוא ביתנו. אנחנו פה כדי להישאר, ואנחנו קוראים לכל מדינות האיזור להכיר בזה, ולבוא לדבר אתנו.
(צילום: שלומי אמסלם, לע"מ) pic.twitter.com/le4nFNmSYQ— יאיר לפיד – Yair Lapid (@yairlapid) June 29, 2021
یائر لیپڈ نے سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں، ہم کہیں نہیں جارہے اور مشرقِ وسطیٰ ہمارا گھر ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم یہیں موجود ہیں اور خطے کے تمام ملکوں سے کہیں گے کہ وہ اسے تسلیم کریں۔”
یائر لیپڈ اپنے دو روزہ دورے کے دوران دبئی میں قونصل خانے کا بھی افتتاح کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گزشتہ برس سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ اسرائیل کے کسی بھی وزیر کا پہلا دورہ ہے۔
עושים היסטוריה: גאה לייצג את מדינת ישראל בביקור רשמי ראשון באיחוד האמירויות. תודה על קבלת הפנים החמה. ???????? ????????
نصنع التاريخ: فخور بتمثيل دولة إسرائيل في أول زيارة رسمية إلى الإمارات العربية المتحدة. شكرا على الترحيب الحار pic.twitter.com/sxVXPYcghQ
— יאיר לפיד – Yair Lapid (@yairlapid) June 29, 2021
دورۂ متحدہ عرب امارات سے قبل یائر لیپڈ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس دورے کو تاریخی قرار دیا تھا۔
ממריא לביקור היסטורי באיחוד האמירויות. ???????? pic.twitter.com/fkw7Ed4dfP
— יאיר לפיד – Yair Lapid (@yairlapid) June 29, 2021
یاد رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ برس اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے دیگر اسلامی ملکوں میں بحرین، سوڈان اور مراکش بھی شامل تھے۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ کے دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہ دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب حال ہی میں اسرائیل میں نئی حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی آٹھ جماعتوں نے یائر لیپڈ کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دی ہے۔
حکومت سازی کے ایک غیر معمولی سمجھوتے کے تحت نفتالی بینیٹ دو سال کے لیے وزیرِ اعظم ہیں جس کے بعد آئندہ دو برس کے لیے یائر لیپڈ وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C