وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ اور شہدا ہزارگنجی کے لواحقین سے ملاقات کرینگے
👁️ 79 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ اور شہدا ہزارگنجی کے لواحقین سے ملاقات کرینگے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ کرینگے۔ دورے کے دوران ہزار گنجی واقعہ میں شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم دورے کے دوران امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں انہیں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔
وزیر اعظم عمران خان صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائیگی۔
عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہائو سنگ سکیم کا افتتاح بھی کریں گے، سکیم کے تحت صوبے کے لئے ایک لاکھ 25ہزار گھروں کا منصوبہ ہے۔
صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے لئے وحدت کالونی اور کچلاک 45 میں ہزار سے زائد گھر دئیے جائیں گے جبکہ گوادر تربت اور دیگر اضلاع میں بھی عوام کو گھر دینے کا منصوبہ ہے، بلوچستان میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم یہ تیسرا دورہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C