وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ ایران کے دورے کا امکان
👁️ 101 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ ایران کے دورے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان جلد ایران کا پہلا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق دورے کی تاریخ کا تعین کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ ممکنہ طور پر دوراں رواں میں ہی ہو گا۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ پہلے ہی طے کر لیتے مگر سرحد پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے نتیجے میں جنم لینے والے تناؤ اور فروری میں ایرانی پاسداران انقلاب پر ہونے والے حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے حکام پاکستانی وزیراعظم کے دورہ ایران کو حتمی شکل نہیں دے پائے۔ حالیہ عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم کے دورہ ایران کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔جب کہ دوسری جانب ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کا پہلا سی ون تھرٹی طیارہ، امدادی سامان لیکر ایران کے شہر احواض پہنچ گیا۔ اس امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے جس میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے گئے اس امدادی سامان کو ایرانی حکام کے حوالے کیا ۔
وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایران کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امدادی سامان سے بھرے 2 جہازایران بھجوانے کا کہا ہے، 2 سی ون تھرٹی جہازوں میں کمبل، شامیانے ،فرسٹ ایڈ باکسز،اور بنیادی ضروری سامان شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C