وزیراعظم عمران خان کی حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات
👁️ 63 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کی حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سیکرٹریزکو ہدایات دی ہیں کہ بہتر طرز حکومت (گڈ گورننس)، ملک و قوم کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبودکے لئے اپنی توانائیاں اور تجربہ بروئے کار لائیں، سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے اس کے لئے نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت (گڈگورننس) کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی انکی کارکردگی اور خالصتاً میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے وہاں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھاجانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ پندرہ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کے ہر شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار اور کاروباری برادری ملکی معیشت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی ملکی معیشت میں آنے والی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس استحکام کو مزید تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ بیوروکریسی طرز حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کے ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
وزیرِ اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لینے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی گورننس کے مسائل کی وجہ سے حوصلہ شکنی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ماحول کو بہتر کرنا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا اور کاروبار میں مزید آسانیاں فراہم کرنی ہیں۔
سیکرٹریز نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C