وزیراعظم عمران خان کی پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری
👁️ 175 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کی پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دیدی
وزیر اعظم نے پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دے دی ساتھ ہی انہوں نے سیاحتی فروغ کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعلی پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کو مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج و معالجے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطح اجلاس میں پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے پانچ بڑے اسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنائے جائیں گے۔ شیلٹر ہومز بنانے کے لیے اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کی سربراہی میں پانچ ممبر پر مشتمل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست احساس کا نام ہے جو کمزور طبقوں کا سہارا بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر اور مستحق افراد کا سہارا بننے کی مہم میں مخیر حضرات کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا حوصلہ افزاء ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم کو سیاحت کے فروغ کے حوالے سے صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں نے بریفنگ دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C