وی پی این استعمال کرنا ’غیر شرعی‘ عمل ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
👁️ 158 بار دیکھا گیا
وی پی این استعمال کرنا ’غیر شرعی‘ عمل ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو ’غیر شرعی‘ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ’برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔‘
جمعے کو اسلامی نظریاتی کونسل سے جاری ایک بیان میں علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ ’غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کے لیے اقدامات کرنا، جن میں وی پی این کی بندش شامل ہے، شریعت سے ہم آہنگ ہے۔‘
’غیرقانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے وی پی این کا استعمال شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔‘
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے کہ غیرقانونی وی پی این بند کیے جائیں۔
پی ٹی اے کو لکھے گئے ایک خط میں وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے اور مواد پھیلانے کے لیے بھی وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں۔
وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا کہ فحش ویب سائٹس تک رسائی اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے لیے بھِی وی پی این کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ
پاکستان کے وزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔وزارتِ داخلہ کے مطابق دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں. وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔
وزارتِ داخلہ کے خط کے مطابق دہشت گرد وی پی این استعمال کر رہے ہیں۔وزارتِ داخلہ کا موقف ہے کہ وی پی این سے بینک ٹرانزیکشن میں دہشت گرد مدد حاصل کرتے ہیں۔ وہ اپنی شناخت اور بات چیت بھی چھپانے میں کامیاب رہتے ہیں۔
وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیزمواد کے پھیلاؤ کے لیے بھی بروئے کار لایا جارہا ہے اس لیے غیر قانونی وی پی این بند کردیے جانے چاہئیں۔کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔
پی ٹی اے نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این) سروسز ختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے رجسٹریشن کی شرط متعارف کرائی ہے۔
پی ٹی اے نے وی پی این کے رجسٹریشن فریم ورک پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جس میں آئی ٹی کی وزارت، پی ایس ای بی اور پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے۔ صارفین اپنے وی پی اینز پر ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ہوسکتے ہیں۔
پی ٹی اے حکام نے بتایا تھا کہ رجسٹریشن لنک کے ذریعے ممکن ہو پائے گی. یہ فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہے اور اس کا مقصد قانونی اور رجسٹرڈ وی پی اینز کی بلا تعطل رسائی کو ممکن بنانا ہے۔
پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ اجلاس میں محفوظ رابطوں کے لئے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ ساتھ ہی غیر قانونی سرگرمیوں میں ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رجسٹریشن کیلئے کمپنیوں اور فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C