ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا، پاکستان نے طیارہ مار گرایا: بھارتی پائلٹ ابھی نندن
👁️ 96 بار دیکھا گیا
ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا، پاکستان نے طیارہ مار گرایا: بھارتی پائلٹ ابھی نندن
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرگرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا، گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیادفترخارجہ کا سٹاف بھی لاہور موجود رہا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے ۔ بھارتی ائیر اتاشی جے ٹی کریاں وطن واپسی کے وقت ابھی نندن کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کے خصوصی کمانڈوز تعینات کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی اور روانگی سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ اور ایئر اتاشی گروپ کیپٹن جے ٹی کریاں سفری دستاویزات کے ساتھ لاہور میں موجود رہا۔ گروپ کیپٹن جے ٹی کریاں وطن واپسی کے موقع پر ابھی نندن کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا، اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا، جسے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ اس موقع پر انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے اور جلو موڑ سے واہگہ بارڈر تک مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔
بھارتی حکومت نے شرمندگی سے بچنے کے لئے سرحد پر اپنی جانب پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کردی پاکستان میں یہ تقریب معمول کے مطابق ہوئی ۔بھارتی پائلٹ حوالگی کے وقت دونوں ملکوں کے حکام کے علاوہ پاکستان اور بھارت کا میڈیا بھی موجود تھا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے رہائی سے قبل ویڈیو بیان میں کہا کہ ‘میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے اور میں ٹارگٹ ڈھونڈنے کی کوشش کررہا تھا کہ پاکستانی ائر فورس نے میرا جہاز گرایا۔
اس کے بعد مجھے اپنا جہاز چھوڑنا پڑا جو ٹوٹ گیا تھا’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جیسے ہی میں نے پیرا شوٹ کھولا اور جب میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی اور لوگ بہت زیادہ تھے اور میں نے اپنے بچائو کے لیے پستول گرایا اور میں نے بھاگنے کی کوشش کی’۔
انہوں نے کہا کہ انڈین میڈیا آگ لگاتا ہے اور لوگ بہکاوے میں آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج پروفیشنل ہے اور پاکستانی فوج کے دو جوان اور کپتان تھے جنہوں نے مجھے بچایا۔ اس پائلٹ کے بیان سے اس بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ ابھی نندن نے ایک ایف سولہ کو تباہ کیا جس کے بعد اس کا طیارہ ہٹ ہو گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے بھارتی پائلٹ سے قید کے دوران اچھا اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق رویہ اختیار کیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویلکم ہوم ونگ کمانڈر ابھی نندن، قوم کو تمہاری مثالی جرات پر فخر ہے، ہماری مسلح افواج 130کروڑ بھارتیوں کے لئے ایک مثال ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C