ٹانک آپریشن میں پنجاب پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
ٹانک آپریشن میں پنجاب پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث تیسرا دہشت گرد صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم سے منسلک ملزم سی ٹی ڈی راولپنڈی کو مطلوب تھا، عمران عرف یونس راولپنڈی میں ڈولفن فورس کے اہلکار کو شہید کرنے کے بعد ساتھی سمیت فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کے دو ساتھی سی ٹی ڈی راولپنڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران پہلے ہی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزمان ٹانک میں زخمی ہونے والے ساتھی کے علاج کے لیے راولپنڈی کے نجی اسپتال میں موجود تھے جہاں ساتھی کے علاج معالجہ کرانے کے بعد واپس جارہے تھے کہ مال روڈ صدر پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں سے آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور کمیٹی چوک کے قریب مری روڈ پرکراس فائر کے دوران ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ڈولفن فورس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا تھا اور خود گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
گاڑی سے پولیس کو ملزمان کی تصاویر اسلحہ لائسنس وغیرہ ملے جبکہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا اور دو ملزمان کو ںھابڑا بازار سے قابو کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
بعد ازاں سی ٹی ڈی کو حوالے کیے جانے والے دونوں ملزمان تفتیش کے دوران نشاندہی کیلئے جی ٹی روڈ کے مندرہ اور روات کے علاقے میں لے جایا گیا تو وہاں کراس فائرنگ میں دونوں ملزمان اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈولفن فورس پر حملے مین تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا کار ڈرائیور تھا جس کو انہوں نے ٹانک سے محض ڈرائیور کے طور پر ہائیر کیا تھا اور اسکا کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C