ٹانک سمیت تین اضلاع میں پولیو مہم کو کیوں ملتوی کردیا گیا؟
👁️ 230 بار دیکھا گیا
ٹانک سمیت تین اضلاع میں پولیو مہم کو کیوں ملتوی کردیا گیا؟
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آج سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم پولیو ورکرز کو اغواء کرنے کی وجہ سے شروع نہ کی جاسکی۔ پولیو مہم کے لیے سامان لے جانے والے ورکرز کو سامان سمیت گزشتہ روز شام اغوا کیا گیا جس کی وجہ سے مہم کو نامعلوم مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور پولیو پروگرام کے کوارڈینٹر عبدالباسط کے مطابق پولیو ورکرز کو تو آج رہا کردیا گیا ہے لیکن انسدادِ پولیو ویکسین تاحال نامعلوم افراد کے پاس ہے اور اسے واپس نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہونے والی تھی جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھی جسے اب ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ وہاں کے سیکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہے۔
پولیو کوارڈینٹر عبدالباسط نے مزید بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی مہم کو سیکورٹی خدشات اور شدید دھند کے باعث ملتوی کرنا پڑا ہے کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے یہی درخواست کی ہے کہ ان حالات میں مہم شروع کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔
ان کے مطابق گزشتہ روز ٹانک میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم کو ویکسین سمیت ٹانک کے علاقے بینگ سے اغوا کیا گیا۔ آج مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل تھے لیکن ویکسین اور ٹیم کو اغواء کرنے کے بعد مہم کو مجبوراً ملتوی کرنا پڑا۔
عبدالباسط کے مطابق ورکرز کو تو رہا کیا گیا لیکن ویکسین تاحال ان کے قبضے میں ہے جس کے لیے کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ ویکسین اور دیگر سامان واپس مل جائے گا۔ ان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مہم 22 جنوری سے ہوگی جبکہ باقی دو اضلاع میں غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 300 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 380 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3511 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C