ٹرمپ زیلنسکی ملاقات:"یوکرین اپنی اصل سرحدیں واپس لے سکتا ہے"
👁️ 332 بار دیکھا گیا
ٹرمپ زیلنسکی ملاقات:"یوکرین اپنی اصل سرحدیں واپس لے سکتا ہے"
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین 'وقت، صبر اور یورپ، خاص طور پر نیٹو کی مالی معاونت سے' روس سے اپنا علاقہ دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے روس کی جنگ کو "بے مقصد" قرار دیا۔
منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے یوکرین کے بارے میں اپنی پوزیشن میں تبدیلی ظاہر کی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: “یوکرین اور روس کی فوجی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، میں سمجھتا ہوں کہ یوکرین، یورپی یونین کے تعاون سے، لڑنے اور جیتنے کی پوزیشن میں ہے اور اپنے اصل علاقے کو مکمل طور پر واپس حاصل کر سکتا ہے۔”
یوکرین کے تقریباً پانچواں حصہ، بشمول بحیرہ اسود کے جزیرہ نما کریمیا، فی الوقت روس کے کنٹرول میں ہے۔ کریمیا کو 2014 میں روس نے غیر قانونی طور پر ضم کر لیا تھا۔
ٹرمپ نے مزید کہا: “وقت اور صبر کے ساتھ، نیز یورپ اور نیٹو کی مالی معاونت سے، یوکرین کے لیے اصل سرحدیں واپس حاصل کرنا ممکن ہے۔ روس ایک 'بے مقصد جنگ' لڑ رہا ہے جسے ایک حقیقی فوجی طاقت ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ختم کر سکتی تھی۔”
روس نے اس پر طنز کیا، اور اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دمتری پولیانسکی نے کہا: “اتنے پرجوش نہ ہوں۔”
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ واشنگٹن "روس کو امن کی طرف مائل کرے گا"۔ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا: “میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے شکر گزار ہوں۔ ہم نے امن لانے کے لیے کچھ اچھے خیالات پر تبادلہ خیال کیا اور توقع ہے کہ امریکہ کے اقدامات ماسکو کو امن کی طرف مائل کریں گے۔”
ٹرمپ کے لہجے میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں دیکھی گئی ہے جب روس نیٹو کی سرحد پر اشتعال انگیزی میں مصروف ہے۔ ڈنمارک کے کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر پیر کو متعدد ڈرونز دیکھے جانے کے بعد آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔ ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ یہ واقعہ "ڈنمارک کے اہم انفراسٹرکچر پر اب تک کا سب سے سنگین حملہ" ہے۔
سویڈن کے وزیر دفاع پال جونسن نے کہا کہ یوکرین کی حمایت “ہماری اپنی سلامتی میں سرمایہ کاری ہے، کیونکہ یہ اس وقت روسی فوجی توسیع کے کسی بھی خطرے کے خلاف ڈھال کا کام کر رہا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C