ٹرمپ کا نائیجیریا میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے تیار رہنے کا حکم
👁️ 190 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا نائیجیریا میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے تیار رہنے کا حکم
واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو نائیجیریا میں اسلامی عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کی حکومت عیسائی برادری کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے امریکی وزارتِ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نائیجیریا میں "ممکنہ کارروائی" کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نائیجیریا کی حکومت نے خود اقدام نہ کیا تو امریکہ "پوری قوت سے" فوجی کارروائی کرے گا اور نائیجیریا کی تمام مالی امداد بند کردی جائے گی۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیث نے ٹرمپ کے پیغام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا، "جی سر، وزارتِ جنگ کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اگر نائیجیریا کی حکومت نے عیسائیوں کا تحفظ نہ کیا تو ہم ان اسلامی شدت پسندوں کو ختم کر دیں گے جو یہ بھیانک جرائم کر رہے ہیں۔"
دوسری جانب نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں مذہبی رواداری موجود ہے اور سیکیورٹی چیلنجز تمام مذاہب اور علاقوں کے لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے مشیر دانیال بوالا نے کہا کہ نائیجیریا ایک خودمختار ملک ہے اور کسی بھی عسکری کارروائی کو باہمی تعاون سے انجام دیا جانا چاہیے۔
بوالا نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ "ہم جانتے ہیں ٹرمپ کا انداز مختلف ہے، وہ نائیجیریا کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیکیورٹی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔"
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران نائیجیریا کو "مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک" کی فہرست میں شامل کیا تھا، تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔
نائیجیریا میں گزشتہ دہائی سے بوکو حرام اور داعش مغربی افریقہ کے عسکریت پسند گروہوں نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔
ان کے علاوہ ملک کے وسطی حصے میں مسلمان چرواہوں اور عیسائی کسانوں کے درمیان زمین اور پانی کے تنازعات بھی تشدد کا باعث بنے ہیں، جن میں دونوں جانب سے ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے ایک مرتبہ پھر امریکی دائیں بازو کے حلقوں میں نائیجیریا کے مذہبی تنازعات کو نمایاں کردیا ہے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ نائیجیریا میں عیسائیوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C