پاراچنار: ضلع کرم میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، ایم این اے ساجد طوری
👁️ 51 بار دیکھا گیا
پاراچنار: ضلع کرم میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، ایم این اے ساجد طوری
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد طوری نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں مزید سو کلو میٹر سڑکیں بنائی جائیں گی اور علاقے کی ترقی کیلئے صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ پاک فوج بھی میرٹ کی بنیاد پر علاقے میں ترقیاتی کام کررہی ہے۔
پاراچنار میں اپنی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کے چیئرمین ساجد طوری نے کہا کہ خرلاچی، مالی کلے، کراخیلہ، تری منگل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر اس سال سو کلو میٹر سڑکیں بنائی جائے گی۔
ساجد طوری کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے دیگر سہولیات دینے کے ساتھ پاراچنار ہسپتال کی نہ صرف اپ گریڈیشن کی جارہی ہے بلکہ میڈیکل کالج بھی قائم کیا جارہا ہے۔
ساجد طوری کا کہنا تھا کہ مسلسل تیسری بار وہ اپنے حلقہ سے منتخب ہو رہا ہے اور اس دوران انہوں نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور وہ بلا تفریق تمام علاقوں کو یکساں ترقیاتی سکیمز دے رہے ہیں اور عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔
ساجد طوری نے بتایا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحتی مقامات میں سہولیات دئیے جارہے ہیں اور ڈگری کالج نمبر 2، پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ نمبر 2 کے قیام کے بعد آئی ٹی یونیورسٹی پر کام شروع کیا جارہا ہے۔
ساجد طوری نے کہا کہ پاراچنار میں طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے اسرار شہید ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول نمبر 1 کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے اور اگلے مرحلے میں عمران شہید ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دیا جائے گا۔
ساجد طوری نے کہا کہ بعض لوگ ان کے ترقیاتی کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی اور ان کی حق تلفی ہے تاہم جو لوگ علاقے کی ترقی کیلئے کوئی قدم اُٹھاتا ہے، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کا بھر پور تعاون حاصل ہوگا۔
قبائلی اضلاع میں پاک فوج کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ پاک فوج کی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں اور پاک فوج میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی کام کررہی ہے اور عوامی مسائل حل کررہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C