پاراچنار: آرمی پر پتھراؤ کی ویڈیو شیئر کرنے پر صحافی ابرار حسین سمیت دو افراد گرفتار
👁️ 44 بار دیکھا گیا
پاراچنار: آرمی پر پتھراؤ کی ویڈیو شیئر کرنے پر صحافی ابرار حسین سمیت دو افراد گرفتار
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں پولیس نے مقامی صحافی سمیت افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چار روز قبل پاراچنار کے طوری مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد آرمی پر پتھراؤ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مقامی صحافی ابرار حسین اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے طالبعلم سید محمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج پر پتھراؤ کرنے والے افراد کا تعلق حساس ادارے سے تھا۔ ویڈیو سے حساس ادارے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو پاراچنار جیل بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 جولائی ہونے والے دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ اطراف میں موجود گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
دھماکے کے بعد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے دھماکے کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے مین روڈ بند کرکے دھرنا بھی دیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما زاہد حسین اور شفیق حسین مطہری نے کہا کہ بار بار پاراچنار شہر دھماکے ہورہے ہیں جس کے بعد ہم احتجاج کرتے ہیں اور دھرنے دیتے ہیں اور ہماری زندگی دھماکوں دھرنوں اور احتجاج میں گزر رہی ہے، کیا دھماکے روکنا انتظامیہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں دھماکے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
اس سے قبل 22 جون کو بھی پاراچنار کے عیدگاہ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1911 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C