پاراچنار: بالش خیل قبیلے نے حکومتی عدم دلچسپی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیدیا
👁️ 62 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بالش خیل قبیلے نے حکومتی عدم دلچسپی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیدیا
پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے بالش خیل قبائل کے سینکڑوں خاندانوں نے احتجاجاً اپنے علاقے سے نقل مکانی کرکے احتجاجی دھرنا شروع کردیا اور پاڑہ چمکنی قبائل کا زمینوں پر قبضہ ختم کرانے میں حکومت کی عدم دلچسپی اور ناانصافیوں کے احتجاجاً گھروں کی چابیاں حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے
تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے سمیر میں قائم کئے گئے احتجاجی کیمپ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملک صفدر علی، ارشاد حسین، جوہر حسین، روشن علی اور بالش خیل کے دیگر عمائدین نے کہا کہ ان کے ہزاروں ایکڑ اراضی پر پاڑہ چمکنی قبائل پر قبضہ کرلیا ہے اور عدالت کی جانب سے ان کے تعمیرات مسمار کرنے کے حکم کے باوجود قابضین کے خلاف کسی قسم کارر وائی نہیں کی جارہی ہے۔
قبائلی عمائدین نے کہا کہ بار بار انتظامیہ سے رجوع کرنے اور احتجاج کے باوجود مسلے کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اور گذشتہ دنوں اس اراضی جھڑپوں کے بعد انتظامیہ اور پولیس سمیت متعلقہ حکام نے بالش خیل قبائل کو حقوق دینے کی بجائے ان پر مزید مظالم ڈھائے گئے اور بے گناہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بالش خیل قبائل نے حکومت کی ناانصافی پر مبنی فیصلوں کے خلاف احتجاجاً سینکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی کرلی اور مین شاہراہ پر سمیت فٹبال گراؤنڈ پر احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دے رہے ہیں اور مسلے کے حل تک دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہماری ہزاروں ایکڑ اراضی پر پاڑہ چمکنی قبائل نے قبضہ کیا ہے اگر ہماری زمینیں واگزار نہ کی گئی تو حکومت ہمارے گھر بھی قابضین کے حوالے کردے جس کیلئے ہم اپنی مکانات کی چابیاں حکومت کے پاس احتجاجاً جمع کررہے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ قابضین کی بجائے مظلوم فریق پر ایف آئی آر درج کرا کر انتظامیہ نے ظلم کے ریکارڈ توڑ دئیے۔
ایم این اے ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ بالش خیل کے مسلے کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بات چیت کا عمل جاری ہے، مذاکراتی عمل میں فریقین کے پانچ پانچ عمائدین بھی لئے جائیں گے جس کے بعد حدود معلوم کرینگے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C