پاراچنار میں سامان لے جانے والے قافلے پر تیسرا حملہ، ڈرائیور سمیت 6 اہلکار ہلاک، 15 زخمی
👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاراچنار میں سامان لے جانے والے قافلے پر تیسرا حملہ، ڈرائیور سمیت 6 اہلکار ہلاک، 15 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں ایک مرتبہ پھر سامان لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر شدت پسندوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا ہے جس میں اب تک ایک ڈرائیور سمیت 6 اہلکار ہلاک جبکہ 4 ڈرائیوروں اور 4 اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق اتوار کو پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور فوج کے حصار کے باوجود ٹل ہنگو سے پاراچنار اور کرم کے دیگر علاقوں کی طرف جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر بھاری ہتھاروں سے حملہ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق ٹل سے پاراچنار جانے والے قافلہ پر بگن، مندروی، اوچت، ڈاڈ کمر اور چارخیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے بعد گاڑیوں کو لوٹا گیا جبکہ کئی آگ بھی لگا دی گئی۔
حملہ آوروں نے خوراک اور ادویات سے بھرے ٹرکوں کو لوٹ بھی لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسے دوران مندروی میں کمانڈنٹ کرم کی گاڑی پر شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک قابل خان، لانس نائیک عبدلرحمن، لانس نائیک یاسین، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار عظیم، نائیک توصیف، نائیک نیاز محمد اور لانس نائیک ہارون شامل ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ ٹی ٹی پی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں ایک افسر سمیت 12 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
ادھر کرم ہی کے علاقے ڈوگر میں ایف سی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے تباہ کردیا۔
زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیور گل فراز کے مطابق مساجد سے گاڑیاں لوٹنے اور مال غنیمت حاصل کرنے کے اعلانات شروع ہوئے تو ہر طرف سے لوگ نکلنا شروع ہوگئے اور ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد نذر آتش کرنا شروع کردیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب تاجر برادری نے دعویٰ کیا ہے کہ 15سے زائد ڈرائیور تاحال لاپتہ ہیں جن سے رابطہ نہیں ہورہا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 120 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کیا جانا تھا تاہم جب 64 گاڑیاں کرم کے سرحدی علاقے ٹل سے روانہ کی گئیں تو ان پر حملہ کیا گیا۔
ضلع کرم میں گزشتہ ساڑھے چار ماہ سے مرکزی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے اشیائے ضرورت کی قلت ہے۔
اس سے قبل 12 اکتوبر کو اپر کرم کے علاقے کونج علیزئی میں ایک ایسے ہی قافلے پر حملے کے نتیجے میں مینگل قبائل کے 15 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے پارا چنار سے پشاور جانے والی سڑک آمدورفت کے لیے بند تھی جسے مذاکرات کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔
اس سے قبل ستمبر کے آخری ہفتے میں ہونے والی قبائلی جھڑپیں معمولی مورچے کی تعمیر کے تنازعے پر شروع ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ضلع میں کئی مقامات پر آٹھ مختلف قبائل کے درمیان شروع ہو گئی تھی۔
خیال رہے کہ ضلع کرم میں مقیم قبائل علاقوں اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم ہیں۔ اپر کرم کے علاقے تری مینگل میں اکثریت کا تعلق اہلسنت مکتبہ فکر سے ہے جبکہ پیواڑ میں مقیم افراد کا تعلق اہل تشیع برادری سے ہے۔ اسی طرح غوز گڑھی، صدہ بگن، اوچت میں آباد قبیلے کا تعلق اہلسنت جبکہ پاراچنار سٹی اور دیگر نواح میں کونج علیزئی، بالشخیل و دیگر مقامات میں مقیم قبیلے کا تعلق اہل تشیع برادری سے ہے۔
شورش زدہ ضلع کرم میں فرقہ وارانہ کشیدگی تو گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ تاہم 21 نومبر 2023 کو شیعہ مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں 60 سے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے بعد اگلے ہی روز مشتعل طوری قبائل نے لوئر کرم کے مرکزی بازار بگن میں دکانیں اور قریبی گھر نذر آتش کر دیے اور 100 سے زائد اموات کے بعد علاقے میں فریقین کے مابین کشیدگی بڑھ گئی۔
اس کے بعد ضلع کے مختلف مقامات پر جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ان پُرتشدد واقعات کے بعد علاقے میں صورتِ حال مزید خراب ہو گئی تھی اور راستوں کی بندش سے کرم میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
گزشتہ ماہ 5 جنوری کو کرم کو ٹل ہنگو سے ملانے والے گاؤں بگن کے مقام پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود مظاہرین کو دھرنا ختم کرانے اور پارا چنار جانے والے قافلے کیلئے سڑک کھلنے کیلئے مذاکرات کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اس دوران مقامی اور شدت پسندوں نے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ کے واقعے میں ڈی سی کرم سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
16 جنوری کو بگن کے مقام پر ایک مرتبہ پھر سے امدای قافلے پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں اور 8 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کرنے کے بعد بڑی بے دردی سے مارے گئے۔
حملے کے بعد ملزمان نے گاڑیوں کو آگ بھی لگائی اور 8 ڈرائیوروں کو اغواء کر لیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد پولیس نے دوسرے دن 8 افراد کی لاشیں لوئر کرم کے علاقے اڑاولی سے برآمد کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد پر انسانیت سوز ظلم کرتے ہوئے اس کے جسم میں کیلیں ٹھونک دی گئی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق بند بوری میں شیعہ ڈرائیوروں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور انہیں شدید تشدد کے بعد سینوں اور سر پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
لوئر کرم کے ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر واشنگٹن کے آن لائن اخبار ڈیلی اردو کو بتایا تھا کہ تمام افراد کے ہاتھوں کو سیموں سے باندھا گیا تھا اور پھر گلے میں کیلیں ٹھونک کر زبانیں کاٹی گئیں۔
طبی اور مقامی ذرائع کے مطابق دو افراد کے 72 ٹکڑے کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ ضلع کرم ہمیشہ سے فرقہ وارانہ طور پر حساس رہا ہے تاہم حالیہ مہینوں میں یہاں سنی اور شیعہ مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں میں تیزی دیکھی گئی ہے اور اس تشدد کے سلسلے میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سنی اکثریتی پاکستان میں کرم ان چند علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں نسبتاً شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
یہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے، جہاں شیعہ مخالف عسکریت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان اور اسلامک اسٹیٹ (داعش) جیسے عسکریت پسند گروہ آسانی سے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C