پاراچنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس
👁️ 24 بار دیکھا گیا
پاراچنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار میں سیرت النبی صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے بھی جید علمائے کرام نے شرکت کی، بریگیڈئر نجف عباس نے علماء میں قران پاک اور دیگر تخائف تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام پاراچنار میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اخلاق حسین، حافظ تمہید اللہ جان، علامہ عابد شاکری، مفتی رضوان اللہ، مولانا نور بادشاہ، علامہ سید اقبال، علامہ یوسف حسین اور دیگر علماء نے کہا کہ کائنات میں روشنی اور پھیلانے کے لئے آقائے دو جہاں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور حضورؐ نے جہالت کے دور میں اپنا مشن جاری رکھا، انسانیت اور امن کا پیغام دیا اور معاشرے کے سدھارنے کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی تھی۔
علماء نے سرکار دو جہان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مسلمانوں سے آپ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی بدحالی کا سبب سیرت النبیﷺ سے دوری اور آپس کے اختلافات ہیں اور موجودہ مسائل کا حل باہمی بھائی چارے کے فروغ اور سیرت النبیﷺ پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔
کانفرنس کی احتتام پر ملک و قوم کی سالمیت اور افوج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور سیرت النبیﷺ کانفرنس کے انعقاد پر علما اور عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر نجف عباس نے علمائے کرام اور عمائدین پر قران پاک جائے نماز اور کتابوں کے تخائف تقسیم کئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C