21/December/2019

پارکو آئیل ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں کمی

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پارکو آئیل ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں کمی

پارکو آئیل ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں کمی

اسلام آباد (ش ح ط) پارکو آئل ریفائنری کی معمول مطابق مینٹیننس نہ کرانے کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس او پی مطابق آئل ریفائنری کو ہر تین سال بعد مرمت اور صفائی کے لیے بند کرنا ضروری ہوتا ہے مگر 7 سال گذرنے کے بعد بھی پارکو ریفائنری کی مینٹینس کے لیے اس کو ٹرن آرونڈ (بند) نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی پیداواری صلاحیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئل ریفائنری کی مینٹینسں کے لیے 2 ماہ کے لیے اس کو Turn Around (بند) کیا جاتا ہے اس دورن جن پارٹس (پرزوں) کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے اور جن کی مرمت کی ضرورت ہوتی اس کی مرمت کرکے ٹھیک کردیا جاتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لیے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر سے خدمات لی جاتی ہیں کیونکہ ریفائنری کے انجنئیرز کے ذمہ صرف ریفائنری کو چلانے (آپریٹ) کے فرائض ہوتے ہیں، مگر 2012 کے بعد ابھی تک پارکو آئل ریفائنری کی مینٹینس نہیں کرائی گئی ہے جس کیوجہ سے اس کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارکو آئل ریفائنری کی پیداواری صلاحیت 100 فیصد سے کم ہوکر 70 سے 80 فیصد ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے پارکو کی جی ایم کارپوریٹ افئیرز شیرن دیاس (Sharon Dias) نے رابطہ کرنے پر موقف دیتے ہوئے بتایا کہ آئل ریفائنری کی مینٹینس شیڈول کے مطابق ہوتی ہے اگلے دو ماہ میں ریفائنری کی مینٹینس کی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C