پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 90 فیصد کام مکمل
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 90 فیصد کام مکمل
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/ڈوئچے ویلے) پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد سرحد پار سے عسکریت پسندوں کے حملوں کو روکنا ہے۔ باڑ لگانے کا کام 90 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کے روز بتایا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ کام اس سال موسم گرما تک مکمل کرلیا جائے گا۔ باڑ لگانے کا مقصد سرحد پار سے عسکریت پسندوں کے حملوں کو روکنا ہے۔
باڑ لگانے سے متعلق پاکستانی فوج کی طرف سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ہمسایہ ملک افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور طالبان نے افغانستان سے امریکی قیادت میں غیرملکی افواج کا انخلاء مکمل ہونے سے قبل حملے تیز کردیے ہیں۔
پاکستان نے ڈیورنڈ لائن کے نام سے مشہور 2611 کلومیٹر طویل پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام سن 2017 میں شروع کیا تھا جب عسکریت پسندوں نے سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملے شروع کیے تھے۔
پاکستانی فوج کے ایک افسر کرنل رضوان نذیر نے منگل کے روز علاقے کا دورہ کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کو طورخم کی اہم سرحدی راہداری کے پاس بتایا کہ پاکستان مغربی سرحد پر باڑ لگانے کا بقیہ دس فیصد کام اس سال مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ باڑ تقریباً تیرہ فٹ اونچی ہے اور اس کے دونوں جانب دو میٹر یعنی تقریباً ساڑھے چھ فٹ کا فاصلہ ہے۔ اور اسے خاردار تاروں سے بھردیا گیا ہے۔ فوج نے سرحد پر ہونے والی نقل و حمل پر نگاہ رکھنے کے لیے کیمرے بھی نصب کیے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ افغانستان نے اس سرحد کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ یہ سرحد پشتون آبادی والے علاقے کے درمیان سے ہوکر گزرتی ہے اور دونوں جانب کے سب سے بڑے نسلی گروپ کی طاقت کو کم کرتی ہے۔
پاکستان اور افغانستان اکثر ایک دوسرے پر سرحد پر سرگرم مسلم عسکریت پسندوں کو نظرانداز کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C