پاک بھارت کشیدگی: سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان
👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران پاک فوج کے 4 جوان جبکہ بھارتی فوج کے متعدد فوجی جہنم واصل ہوئے۔ ان جھڑپوں کے دوران کئی شہری بھی نشانہ بن کر شہید ہوئے۔
گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا۔
ان تمام صورتحال میں ڈی جی ایم او کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
ڈی جی ایم او نے بتایا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔
سرحد پر پاک فوج کے دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پاک فوج سرحد پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مسلسل اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا شدت پسند نریندر مودی پورے خطے کا جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔ مودی پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
جبکہ بھارتی حکومت کے وزراء کے بیانات بھی ان خدشات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔ بھارتی وزراء تو پاکستان پر ایٹمی حملے تک کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ایسے میں پاکستان بھی اپنے دفاع کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C