پاک بھارت کشیدگی: چین کا پاکستان اور بھارت کو ایٹمی ملک تسلیم کرنے سے انکار
👁️ 118 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: چین کا پاکستان اور بھارت کو ایٹمی ملک تسلیم کرنے سے انکار
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے پاکستان کو جوہری ملک تسلیم کرنے سے انکار کردیا، ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک نیکلوئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہ ہونے کے باعث قانونی طور پر جوہری ملک قرار نہیں دیے جا سکتے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔
جب پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا چین شمالی کوریا کو بطور جوہری قوت کے حامل ملک کے طور پر قبول کرے گا یا نہیں۔
اس سوال کے جواب پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ عین اسی وقت ایک صحافی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کے خدشے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔
اس سوال کے جواب پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات پر امن طریقے سے حل ہو جائیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان اس موقع پر مزید کہا کہ چین پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو ایٹمی قوت کے حامل ممالک کے طور پر بھی قبول نہیں کرتا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک کہلانے کا اختیار نہیں ہے۔ دونوں ممالک نیکلوئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں ہیں، اسی لیے ان دونوں ممالک کے قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک ہونے یا نہ ہونے کی حیثیت پر چین کا موقف واضح ہے۔
China says it never recognised India, Pakistan as nuclear stateshttps://t.co/ysLD9v9wY2 pic.twitter.com/DQNuPMpEIw
— Hindustan Times (@htTweets) March 1, 2019
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C