23/August/2023

پاک سعودی عرب اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں

👁️ 71 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک سعودی عرب اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں

پاک سعودی عرب اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چراٹ میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں ’’البتار‘‘ 2 ہفتے تک جاری رہیں گی، فوجی مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور مشترکہ آپریشنز کے پہلو شامل ہیں۔

مذکورہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی مشقیں کی جائیں گی، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ افسران نے بھی خطاب کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C