پاکستان اور ایران دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر متفق
👁️ 332 بار دیکھا گیا
پاکستان اور ایران دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر متفق
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
پاکستانی آرمی چیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتِ حال میں اسٹریٹجک تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت اجاگر کی۔
علی لاریجانی نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایران-پاکستان تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مکالمے اور شراکت داری کو علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔ علی لاریجانی پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C