14/May/2025

پاکستان اور بھارت میں سیکیورٹی اہلکاروں کا باہمی تبادلہ، دونوں جانب سے حوالگی مکمل

👁️ 115 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان اور بھارت میں سیکیورٹی اہلکاروں کا باہمی تبادلہ، دونوں جانب سے حوالگی مکمل

پاکستان اور بھارت میں سیکیورٹی اہلکاروں کا باہمی تبادلہ، دونوں جانب سے حوالگی مکمل

نئی دہلی + اٹاری (ڈیلی اردو رپورٹ) انڈین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ان کے اہلکار کانسٹیبل پرنم کمار شو کو انڈیا کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ حوالگی آج صبح 10:30 بجے اٹاری، امرتسر کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر عمل میں آئی۔

بی ایس ایف کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل پرنم کمار کو 23 اپریل کو پنجاب کے سرحدی علاقے سے پاکستانی رینجرز نے مبینہ طور پر گرفتار کیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی رہائی دونوں ممالک کے مابین طے شدہ پروٹوکول کے تحت پرامن طریقے سے ممکن ہوئی، جس سے قبل متعدد فلیگ میٹنگز اور دیگر رابطہ ذرائع سے معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پرنم کمار کی حوالگی کے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز کے ایک اہلکار محمد اللہ کو بھی پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو بظاہر انڈیا میں زیر حراست تھا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے اس تبادلے یا پرنم کمار کی گرفتاری و رہائی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ پرنم کمار کی گرفتاری کی ابتدائی خبر سامنے آنے کے وقت بھی پاکستانی حکام نے اس کی تصدیق سے گریز کیا تھا۔

ڈیلی اردو اس معاملے پر مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C