پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری اثاثوں کی فہرستوں کا تبادلہ
👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری اثاثوں کی فہرستوں کا تبادلہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔
پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر 1988 میں دستخط کیے تھے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہے کہ دونوں ممالک ہر سال کے پہلے دن جوہری تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلی بار جوہری تجربے کے لیے دھماکے 1974 میں کیے بعد ازاں دونوں پڑوسی ممالک نے 1998 میں تجربے کیے تھے جس میں پاکستان نے پہلی بار جوہری طاقت ہونے کا اعلان کیا تھا۔
دونوں ممالک میں فہرستوں کے تبادلے پر پاکستانی ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جوہری تنصیبات کی فہرست بھارت کے ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ بھارت کی وزارتِ خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو جوہری تنصیبات کی فہرست دی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 31 دسمبر 1988 کو طے پانے والے معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو جوہری تنصیبات اور املاک کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں 27 جنوری 1991 کو اس معاہدے کی توثیق کی گئی تھی۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فہرستوں کے تبادلے کا سلسلہ یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔
پاکستان اور بھارت میں جوہری تنصیبات سے متعلق فہرستوں کے تبدلے پر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) سید نذیر نے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنے اپنے حساس مقامات کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔
ان کے بقول فہرستوں کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی عام استعمال کی جوہری تنصیبات کے مقامات کا علم ہوتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس فہرست میں اگرچہ ایٹمی ہتھیاروں کی اصل تعداد یا حقیقی مقامات کی معلومات فراہم نہیں کی جاتیں البتہ فہرست کی مدد سے نو فلائی زون اور نو انٹری ایریاز کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ہو جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ زلزلہ یا کسی اور حادثہ کی صورت میں جوہری تابکاری کے اخراج سے متاثر ہونے کے اندیشے والے علاقوں کی نشاندہی بھی ہو جاتی ہے تاکہ دونوں ملک حادثے کی صورت میں آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات کر سکیں۔
بریگیڈیئر(ر) سید نذیر نے بتایا کہ یہ معاہدہ عالمی قوانین کے مطابق ہے اور ماضی میں امریکہ اور روس کے درمیان بھی ایسا معاہدہ موجود تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدے کی وجہ سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے حساس علاقوں میں جانے سے مکمل طور پر گریز کرتے ہیں کیوں کہ ایسا ہونے کی صورت میں، چاہے کوئی مسافر طیارہ ہی کیوں نہ ہو اس ملک کو اسے مار گرانے کا مکمل اختیار ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی فہرست کی صورت میں دونوں ممالک احتیاط کرتے ہیں اور حادثاتی طور پر بھی کوئی بڑا سانحہ ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ عرصے میں تعلقات معمول پر نہیں آسکے ہیں اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں جب کہ پاکستان نے ایسے ہی الزامات بھارت پر عائد کیے ہیں۔
دونوں ممالک ایک دوسرے پر عائد کیے جانے والے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26385 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15622 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11916 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9270 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7527 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5478 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C