پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل کو اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں 33 ہزار سے زائد معصوم لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تاہم عالمی برادری کا ضمیر اُس وقت جاگا جب امدادی ایجنسی کے سات اہلکار اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ اس سے عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے فضائی حملے میں امدادی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے سات اہل کار جان کی بازی ہار گئے تھے۔ امریکہ سمیت مختلف ممالک نے اس معاملے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیل نے اس پر معذرت کرتے ہوئے دو فوجی افسران کو برطرف کر دیا تھا۔
ایران، اسرائیل کشیدگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا۔ فریقین کو اپنے تمام تر اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔
اتوار کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائل حملے کے بعد خطے میں مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی حملے کا جواب دینے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ ایران نے بھی کسی ممکنہ کارروائی کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران کی وجہ سے قحط جیسی صورتِ حال ہے۔ جب کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد کو بھی روکا جا رہا ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ کے بقول پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ دورۂ پاکستان مثبت رہا ہے اور برادر اسلامی ملک کے ساتھ اپنے تاریخی روابط کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں اور سعودی عرب زراعت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور تنازع کے دو ریاستی حل کی جانب پیش رفت ہونی چاہیے۔
پاکستانی وزیرِ خارجہ نے سعودی وزیرِ خارجہ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر عالمی برادری کا دہرا معیار ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ کے دورۂ پاکستان سے متعلق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سینٹر ‘ایس آئی ایف سی’ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ چند ماہ کے دوران پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق پیش رفت ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C